تحریک انصاف پانچ سال پورے کرے گی، رائے مرتضی اقبال خاں
پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی رائے مرتضی اقبال ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پانچ سالہ اقتدار کا دور کامیابی کے ساتھ مکمل کر کے دوبارہ عوام کی عدالت میںجائے گی.
عوام کو ریلیف اور قومی ترقی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے. صحت کارڈ سے عوام اپنا مفت علاج کروا رہے ہیں. صحت کارڈ کے ساتھ کسان کارڈ اور مزدور کارڈ بھی دیے جائیں گے.
عوام کو سستی اور فوری سہولیات کی فراہمی حکومت کا مشن ہے. انشاءاللہ بہت جلد مہنگائی کا گراف بہت نیچے چلا جائے گا. ان خیالات کے اظہار انہوں نے رائے ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.
اس موقع پر بیرسٹر رائے محمد اقبال احمد خاں، چیئرمین عشر و زکوۃ کمیٹی ضلع ساہیوال چوہدری عمران احمد کمبوہ، سابق چیئرمین بلدیہ رانا محمد اجمل خاں، جنرل سیکرٹری راوی سپورٹس کلب سلمان اختر علوی ایڈووکیٹ، سابق کونسلر رانا جواد شمشاد ایڈووکیٹ، سابق کونسلر رانا ظہیر عرف ننھا، اور مسعود افتخار ہاشمی بھی موجود تھے.
رائے مرتضی اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ضلع ساہیوال میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مفاد عامہ میں مقررہ مدت میعاد کے اندر تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے محکموں کے آپس میں ورکنگ ریلیشن شپ کو بہتر بنایا گیا ہے. اور اس سلسلے میں درپیش مسائل اور رکاوٹوں کو ختم کرتے ہوئے عوامی فلاح کے منصوبوں میں تیزی لائی جا رہی ہے.