بھارت کی نڈر طالبہ مسکان نے مسلم امہ کے دل جیت لیے، رائے مرتضی اقبال

چیچہ وطنی ( چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ ) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما بیرسٹر رائے محمد اقبال خان نے کہا ہے کہ بھارتی مسلمان طالبہ مسکان نے پوری دنیا کو حجاب کی اہمیت بتا دی ہے۔

باحجاب مسلم بیٹی نے انتہا پسند ہندووں کے بے لگام ہجوم کی پروا نہ کرتے ہوئے زندگی کی بجائے عزت کا انتخاب کیا۔ جس پر اللہ کریم نے اسے پوری دنیا میں سربلند اور سرفراز کر دیا ہے۔

ایم این اے رائے مرتضی اقبال کا مزید کہنا تھا کہ باوقار اور باحجاب مسلمان طالبہ کا نعرہ تکبیر بلند کرنا مسلم حکمرانوں کو جھنجھوڑنے کے مترادف ہے۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.