چیچہ وطنی: سوئی گیس صارفین کے لیے خوشخبری
چیچہ وطنی نیوز: ممبر قومی اسمبلی رائے مرتضے اقبال خاں ایڈووکیٹ، سابق ممبر قومی اسمبلی رائے حسن نواز خاں، چئیرمین میونسپل کمیٹی رانا محمد اجمل خاں کی کاوشوں سے سوئی ناردرن گیس سپلائی کمپنی کے چیچہ وطنی دفتر میں سوموار اور منگل دونوں دن افسران عوام کی گیس کے حوالے سے شکایات اور مسائل کے حل کے لیے موجود ہوں گے۔
جبکہ پندرہ روز میں مقامی آفس میں دو الگ الگ کاونٹر بلنگ اور سروسز کے لئےقائم کردئیے جائیں گے جن کا باقاعدہ افتتاح ممبر قومی اسمبلی رائے مرتضے اقبال خاں ایڈووکیٹ کریں گے۔