چیچہ وطنی : رائے مرتضیٰ اقبال خاں کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

ممبر قومی اسمبلی رائے مرتضیٰ اقبال خاں کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

کمشنر علی بہادر قاضی، آر پی او ڈاکٹر معین مسعود، ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک، ڈی پی او صادق بلوچ نے اجلاس میں شرکت کی۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں شکیل خان نیازی، چوہدری نوریز شکور خاں، وحید اصغر ڈوگر، رانا آفتاب احمد خاں، ملک فیصل جلال ڈھکو، ملک محمد فیصل لنگڑیال، ڈاکٹر مظہر شیرازی اور ملک سجاد اعوان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

ضلع ساہیوال میں امن وامان کی صورتحال پر آر پی او نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی۔

آر پی او نے بتایا کہ پولیس سٹریٹ کرائم روکنے کے لئے متحرک ہے۔ امن و امان کے لئے دیہات کی سطح پر عوام سے رابطہ مضبوط کر رہے ہیں۔

شکیل خان نیازی نے کہا کہ ساہیوال شہر میں ٹریفک مینجمنٹ بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ ٹریفک پولیس انڈر ایج ڈرائیونگ کی حوصلہ شکنی کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمپری ہنسو سکول سے نہر کے ساتھ جھال روڈ تک بائی پاس سڑک بنائی جائے۔

ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد اویس ملک نے 17 ارب روپے کے ساہیوال سٹی امپرومنٹ پیکج پر بریفنگ دی۔ ساہیوال شہر سے منڈیوں کی منتقلی کا عمل جاری ہے۔

رائے مرتضی اقبال نے کہا کہ سٹی پیکج کی سست روی سے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سٹی پیکج کے کام میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کسووال میں گرلز کالج کے لئے جگہ فوری مختص کرائی جائے۔ اگلے رمضان میں 90 موڑ پر بھی رمضان بازار لگایا جائے۔ اگلے مالی سال 2022-23 کے لئے ترقیاتی سکیموں کو جلد فائنل کیا جائے۔

تجاوزات ختم کرنا تحریک انصاف کی ترجیحات میں شامل ہے۔ تجاوزات کے خلاف کارروائی میں ریڑھی بانوں کو تنگ نہ کیا جائے۔

ملک جلال ڈھکو نے کہا کہ کمپری ہنسو سکول سے مائی والی مسجد تک سیوریج لائن ڈالنے کو جلد مکمل کرائیں۔ ہڑپہ کی سیوریج سکیم غیر ضروری تاخیر کا شکار ہے۔

اس موقع پر رانا آفتاب نے کہا کہ سرکاری واجبات، کمرشلائزیشن فیس اور کرایوں کی ریکوری کرائی جائے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اکرم وٹو نے کہا کہ ضلع بھر میں 652 ترقیاتی منصوں پر کام جاری ہے۔ موجودہ مالی سال میں اب تک 9 ارب 29 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.