کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کا رمضان بازار کا دورہ

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے رمضان بازار کا دورہ کرتے ہوئے اشیائے صرف کے سٹال چیک کئے اور خریداروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر علی بہادر قاضی نے ریلوے روڈ پر قائم رمضان بازار کا دورہ کیا اور وہاں فروخت کے لئے رکھی گئی اشیائے صرف کی کوالٹی کا جائزہ لیا۔

ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر اور اسسٹنٹ کمشنر صولت حیات وٹو بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وہ مختلف سٹالز پر گئے اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک تمام اشیاء کی کوالٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے آٹا اور چینی کے سٹالز کا بھی معائنہ کیا جہاں پنجاب حکومت کی سبسڈی کے تحت آٹا 450 روپے فی 10 کلو اور چینی 80 روپے فی کلوگرام وافر مقدار میں دستیاب ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.