چیچہ وطنی: طالب علم رہنما رانا وقاص کے قتل کا مرکزی ملزم احاطہ عدالت سے گرفتار

چیچہ وطن نیوز : طالب علم راہنما رانا وقاص سلیم کے قتل کا مرکزی ملزم شہزاد قندھاری گرفتار۔ ملزم ضمانت پر تھا جس کے ختم ہونے پر اس نے خود کو حوالہ پولیس کر دیا. عوامی حلقوں نے اس کیس میں پولیس سے مکمل تحقیقات کی درخواست کی ہے تاکہ کئی پردہ نشینوں کے نام سامنے آ سکیں. تمام ملزمان کی گرفتاری اور پشت پناہی کرنے والوں کو بے نقاب کرنے تک اصل حقائق کو سامنے لانا ممکن نہیں.

واضح رہے کہ 2 ستمبر 2018 بروز اتوار رات آٹھ بجے کے قریب طالب علم راہنما رانا وقاص خاں شادی کی تقریب میں جا رہا تھا کہ شہزاد قندھاری وغیرہ نے فائرنگ کر کے ہاؤسنگ کالونی روڈ پر رانا وقاص کو قتل کردیا تھا۔ جبکہ فائرنگ کے دوران مخالف گروپ کا شفیق ڈھڈی بھی زخمی ہوا، بعد ازاں وہ بھی جانبر نہ ہوسکا ۔

رانا وقاص سلیم کے قتل کا مقدمہ درج ہوا تو شفیق ڈھڈی کے قتل کا مقدمہ بھی حسن عبدالرزاق، حسن سردار کمبوہ سمیت دیگر پر درج ہوگیا ۔ مقامی پولیس اور ہومی سائیڈ نے کراس ورشن کے ملزمان کو دوران تفتیش جائے وقوعہ پر موجود نا پائے جانے پر بے گناہ قرار دے دیا۔
اج بعدالت جناب ایڈیشنل سیشن جج چیچہ وطنی نے پولیس کے موقف کی تائید کرتے ہوئے حسن عبدالرزاق، حسن سردار اور دیگر کو بے گناہ قرار دے کر مقدمہ سے فارغ کرنے کا حکم دے دیا۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.