بہتر سروسز کے لیے ریسکیو 1122 ایپلیکیشن انسٹال کریں

ساہیوال ( چیچہ وطنی نیوز – 9 نومبر 2021 – ارشد فاروق بٹ ) ریسکیو 1122 انسانیت کی خدمت میں ایک قدم اور آگے، ریسکیو 1122 نے اپنی اپلیکیشن لانچ کی ہے جو Ubber اور Careem کی طرح کام کرے گی.

اگر آپ اس اپلیکیشن کو استعمال کرتے ہوئے ایمرجنسی کال 1122 کو کریں گے تو آپ کی لوکیشن خود بخود ریسکیو 1122 کے پاس چلی جاے گی اور آپ آنے والی ایمبولینس یا فائیر کی گاڑی کو اپلیکیشن پر دیکھ سکیں گے کہ وہ کہاں پہنچی ہے.

اپنے اور اپنے پیاروں کے لیے اس ایپلیکشن کو ضرور انسٹال کریں اور اسے موبائل فون کے پہلے پیج پر رکھیں. تاہم بچوں سے محفوظ رکھیں اور خیال رکھیں کہ غلط کال نہ ہونے پائے. کیونکہ فیک کال کی صورت میں سزا ہے.

اپلیکیشن انسٹال کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک کو کاپی کریں اور براؤزر میں اوپن کریں.
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.hoboetech.rescue.consumer
Rgd.

منجانب : رانا نوید خاں
وائرلس آپریٹر
ریسکیو 1122 ساہیوال

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.