چیچہ وطنی: آر پی او ساہیوال کی کھلی کچہری میں عوام پولیس کے خلاف پھٹ پڑے

چیچہ وطنی: آر پی او ساہیوال کی کھلی کچہری میں عوام پولیس کے خلاف پھٹ پڑے
بشکریہ: سہیل حبیب مغل

چیچہ وطنی نیوز: آر پی اور ساہیوال کی کھلی کچہری میں عوام نے پولیس کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔ عوام نے کن الفاظ میں مقامی پولیس کو بے نقاب کیا خود ہی پڑھ لیجئے.

ایک بوڑھی عورت بتا رہی ہے کہ جب وہ اپنی بکریوں کی چوری کی ایف آئی آر کے اندراج کے لئے تھانے گئی تو جواب ملا
ایتھے تھانے کیڑا تیریاں بکریاں باندھی ہوئی جو تمھیں کھول کے دے دیں، جا اپنے گھر جا کر بیٹھ جا . آر پی او نے پرچہ درج کرنے کے احکامات جاری کر دیے ۔

کھلی کچہری میں غریب محنت کش نے رنجیدہ آواز میں اپنی جمع پونجی لٹنے کی داستان اور تھانے کا رویہ بیان کیا ۔ چوری ہونے کے بعد برآمد ہونیوالی قیمتی جرمن شیفرڈ کتیا پولیس نے خود ہی رکھ لی ۔مالک کا کھلی کچہری میں بیان.

صدر کسووال پریس کلب جہانگیر ڈوگر نے بتایا کہ انکی چوری کو 1 سال ہو گیا ۔اس دوران 4 ایس ایچ اوز اور 3 ڈی ایس پی تبدیل بھی ہوئے، لیکن انکی چوری نہیں ملی. ایک اور شخص نے بتایا کہ مقدمہ کے انویسٹی گیشن آفیسر نے بے گناہ کرنے کے 12 ہزار مانگے ۔

کھلی کچہری میں ایک شخص نے بتایا کہ ڈی ایس پی سرکل نے انکی درخواست ہی گم کر دی ۔ ایک شخص نے بتایا کہ سادہ کاغذ پر انگوٹھا لگوایا اور ملزم بھی چھوڑ دیا۔

کھلی کچہری میں ایک متاثرہ شخص نے بتایا کہ تھانہ کسوال میں کس طرح اسے اور اسکی بیوی کو کھڑا رکھا گیا جبکہ ملزم پارٹی کو کرسیوں پر بٹھایا گیا۔اور ایس ایچ او نے اسکی بیوی کے ساتھ ہتک آمیز سلوک کیا ۔

آر پی او صاحب کی کھلی کچہری میں بااثر ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج نہ ہونے پر باپ اپنی بیٹیوں پر ہونے والے ظلم کی داستان سناتے ہوئے ۔ 6 دن گزر گئے اندراج مقدمہ نہ ہو سکا ۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.