آر پی او ساہیوال کا مختلف تھانوں کا سرپرائز وزٹ

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – نوید رضوان سے) آر پی او ساہیوال ڈاکٹر معین مسعود کا ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ کے ہمراہ ضلع ساہیوال کے تھانہ فتح شیر، سٹی ساہیوال اور تھانہ یوسفوالا کا سرپرائز وزٹ۔

آر پی او ساہیوال نے تھانہ جات وزٹ کے دوران حوالات میں بند قیدیوں سے مسائل کے بارے میں استفسار کیا۔محرر تھانہ اور فرنٹ ڈیسک تھانہ کا ریکارڈ چیک کیا.

انہوں نے جملہ تھانہ جات ایس ایچ اوز کو اشتہاری ملزمان اور سنگین مقدمات کو بروقت حل کرنے کی ہدایات دیں۔ آر پی او ساہیوال نے سپیشل انیشیٹو پولیس ایس او پیز کے عمل درآمد کو چیک کیا اور احکامات جاری کیے.

منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں کریں۔ پولیس گشت کو مؤثر بنائیں اور ناکہ بندی کے سسٹم کو سخت کریں۔ مزید انہوں نے کہا کہ ہر آنے والے سائل سے اچھے طریقے سے پیش آئیں اور انکی دادرسی کریں. بروقت مقدمہ کا اندراج کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.