ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ڈاکٹر معین مسعود نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ساہیوال ( چیچہ وطنی نیوز 9 دسمبر 2021 – ارشد فاروق بٹ ) ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ڈاکٹر معین مسعود نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ آر پی او دفتر آمد پر آر پی او ساہیوال کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

اس موقع پر ایس پی لیگل عبدالوحید، اے ڈی آئی جی افتخار احمد، ڈی ایس پی لیگل شفیق احمد اور دیگر تمام برانچ انچارجز نے ان کا استقبال کیا. آر پی او ساہیوال نے چارج سنبھالنے کے بعد تمام برانچ انچارجز کے ساتھ میٹنگ کی اور اپنی ترجیہات سے آگاہ کیا۔ ایس پی لیگل نے دفتر میں جاری ورکنگ کے بارے میں آر پی او ساہیوال کو بریف کیا۔

آر پی او ساہیوال نے ساہیوال پولیس لائن کا بھی وزٹ کیا اور یادگار شہداء پر حاضری دی، شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور شہدائے پولیس کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی اور جلد ریجن بھر کے شہدا کی فیملیز سے ملاقات کرنے کا بھی کہا۔ اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال بھی موجود تھے۔

چارج سنبھالنے کے موقع پر آر پی او ساہیوال کا کہنا تھا کہ ریجن بھر میں امن وامان کے قیام اور انسداد جرائم کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

عوام کو انصاف کی فراہمی اور مسائل ومشکلات کے ازالے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی اور پولیس فورس کی ویلفئیر کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ آر پی او ساہیوال ڈاکٹر معین مسعود نے کہا کہ شہریوں اور پولیس ملازمین کیلئے ان کے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے رہیں گے۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.