حاجی محمد افضل گجر انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی چیچہ وطنی کے صدر منتخب

چیچہ وطنی نیوز: انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی چیچہ وطنی کے انتخابات کے لئے ووٹنگ مکمل۔ حاجی محمد افضل گجر انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی چیچہ وطنی کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

آڑھتیان سبز منڈی چیچہ وطنی کے رجسٹرڈ ووٹوں کی کل تعداد 40 ہے جس میں سے 31 ووٹ حاجی محمد افضل گجر نے حاصل کیے۔ ان کا انتخابی نشان تربوز تھا۔

انکے حریف رانا شہباز اختر نے کوئی ووٹ حاصل نہیں کیا ان کا انتخابی نشان انار تھا۔ ٹوٹل 31 ووٹ کاسٹ ہوئے اور 9 ممبران ووٹ ڈالنے نہیں آئے۔ حاجی محمد ایوب نے پریزائیڈنگ افسر کے فرائض سر انجام دیے۔

واضح رہے کہ ہارنے والے امیدوار رانا شہباز اختر نے الیکشن کمیشن پر اعتراض اٹھاتے ہوئے گزشتہ روز عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.