انجمن آڑھتیان سبزی منڈی چیچہ وطنی الیکشن پر عدالت نے حکم امتناعی جاری کر دیا

چیچہ وطنی نیوز: انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی چیچہ وطنی کے الیکشن کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے، گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بشیر اینڈ کمپنی، میاں نصیر رحمانی کی آڑھت پر ایک اھم اجلاس منعقد کیا گیاجس میں کچھ آڑھتی صاحبان نے متفقہ طور پر رانا شہباز اختر کو صدر منتخب کر لیا.

جبکہ حریف گروپ کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ کوئی الیکشن ہوا ہے نہ کوئی منتخب ، بلکہ الیکشن اپنے شیڈول کے مطابق 23 دسمبر بروز اتوار ہو گا. جس پر الیکشن کمیٹی کےاقدامات کو چیلنج کرتے ھوئے راناشہباز اختر نے الیکشن کمیٹی کے خلاف سول جج راشد شبیر سے حکم امتناعی حاصل کر لیا ہے ۔

سول کورٹ کے جج راشد شبیر نے حکم امتناعی جاری کرتے ھوئے فریقین کو 14 جنوری 2019 کو طلب کر لیا ہے.

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.