ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ مقابلوں میں خصوصی بچوں کی شرکت

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ مقابلوں میں خصوصی بچوں نے مقابلہ مصوری اور مقابلہ رقص میں بھرپور شرکت کی ہے۔
پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ کے تحت مقابلہ مصوری اور مقابلہ رقص میں خصوصی بچوں کی شرکت پر انہیں ڈائیریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی کی طرف سے اسناد دی گئیں۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سپیشل ایجوکیشن) مس عمارہ یاسمین اور پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول برائے متاثرہ سماعت ڈاکٹر نادیہ سعید نے بچوں میں اسناد تقسیم کیں۔
انہوں نے تقریبات میں خصوصی بچوں کو خاص مقام اور اہمیت دینے پر ساہیوال آرٹس کونسل کا شکریہ بھی ادا کیا۔