کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کا آرٹس کونسل کا دورہ
ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کا دورہ ساہیوال آرٹس کونسل، جاری ترقیاتی کام کا تفصیلی جائزہ، جناح ہال کو فروری کے آخر تک مکمل کیا جائے۔کمشنر کی ہدایت۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے ساہیوال آرٹس کونسل میں جاری ترقیاتی کام کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے کونسل کا دورہ کیا اور مختلف حصوں میں جاری کام کا معائنہ کیا۔
ڈائریکٹر آرٹس کونسل غلام عباس فراست اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم اکرم جوئیہ اور الیا س اکبر سگھلہ نے انہیں کام کی تفصیلات بتائیں۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ جناح ہال میں جاری ترقیاتی کاموں کو اس ماہ کے آخر تک ہر صورت مکمل کیا جائے تاکہ اسے ثقافتی و ادبی سرگرمیوں کیلئے کھولا جا سکے۔
انہیں بتایا گیا کہ سٹیج کا تمام کام مکمل ہو چکا ہے اور اب آخری مراحل میں ہال میں چیئرز کی تنصیب جاری ہے جسے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ کمشنر علی بہادر قاضی نے لگائی جانے والی چیئرز کی کوالٹی بھی چیک کی اور ان کی تنصیب جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے آرٹس کونسل کے فرنٹ کو بھی خوبصورت بنانے کی ہدایت کی۔ واضع رہے کہ 8 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے ساہیوال آرٹس کونسل کی تزئین و آرائش کی جا رہی ھے۔