ہائیکورٹ رجسٹری کاؤنٹر کی یقین دہانی، ساہیوال بار نے ہڑتال ختم کر دی

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز) ساہیوال ڈویژن میں ہائی کورٹ رجسٹری کاؤنٹرکی یقین دہانی پر ساہیوال بارنے ہڑتال ختم کردی، یوم تشکرمنایاگیااور مٹھائی تقسیم کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ساہیوال نے ساہیوال میں ہائی کورٹ بنچ کے قیام کے سلسلہ میں گزشتہ ایک ماہ سے جاری عدالتی بائیکاٹ وتالہ بندی ختم کردی ہے۔ساہیوال بارکے جنرل سیکرٹری چوہدری سعود ایاز گجر نے بتایا کہ ہائی کورٹ بنچ کے قیام کے مطالبے کیلئے ساہیوال باردیگرڈویژنوں کی بارز کے ساتھ ہڑتال پر تھی جس پر چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے خصوصی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ایک ہفتہ کے اندرساہیوال میں ہائی کورٹ رجسٹری کاؤنٹرقائم کرنے کی یقینی دہانی کروائی ہے جس پر ہڑتال ختم کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہائی کورٹ رجسٹری کاؤنٹر سے کیس ساہیوال میں دائر ہونگے جو ہائیکورٹ بنچ کے قیام کی طرف پہلاقدم ہوگا۔اس موقع پر سینئروکلاء سابق جنرل سیکرٹری چوہدری عثمان علی ،راناندیم اقبال ،مرزااورنگ زیب ،راناعبدالحکیم خاں ،عبدالروف عطی ،چوہدری ظہوراحمد اظہر ودیگرنے کہاکہ ساہیوال ڈویژن میں ہائی کورٹ بنچ کاقیام ناگزیر ہے۔سائلین کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کیلئے بنچ بہت ضروری ہے۔حکومت کوچاہیے کہ وہ فوری طور پر ساہیوال میں ہائیکورٹ بنچ کے قیام کا اعلان کرے تاکہ وکلاء اورساہیوال کی عوام میں پائی جانیوالی بے چینی دور کی جا سکے۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.