ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال کی چیمبرآف کامرس کے اہم عہدیدران سے میٹنگ

ساہیوال ( چیچہ وطنی نیوز – 8 نومبر 2021 – ترجمان پولیس) ٹریفک کے فلو ، ٹریفک سگنلز اور ٹریفک سٹاف ڈیوٹی کے متعلق ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ڈاکٹر آصف کمال کی چیمبرآف کامرس کے اہم عہدیدران سے میٹنگ.

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ڈاکٹر آصف کمال نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آفس میں ان کے عہدیدران صدر شیخ بشارت ندیم، سیکٹری جنرل محمد طارق اعوان، چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی میاں احمد سعید کے ساتھ میٹنگ کی ۔

میٹنگ میں ساہیوال شہر میں ٹریفک کی روانی میں بہتری لانے کے لیے اور ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کیلئےاقدامات زیر غور آئے، شہر کے اہم چوراہوں ڈی سی چوک، فوارہ چوک ، یادگار چوک اور جوگی چوک ٹریفک کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک سگنلز اور ٹریفک سٹاف کی ڈیوٹی کے متعلق بات چیت کی گئی.

جس میں انہوں نے ٹریفک پولیس ساہیوال کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے چیمبر آف کامرس کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دھانی کروائی اور اچھی ڈیوٹی سر انجام دینے والے ٹریفک سٹاف کو تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیے گئے.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.