ہفتہ , جولائی 24 2021

ساہیوال : درجہ چہارم کے ملازمین کے پرموشن آرڈرجاری

ساہیوال (نمائندہ خصوصی) سی ای اوایجوکیشن ڈاکٹرمحمدارشدکابڑافیصلہ، درجہ چہارم کے ملازمین کے پرموشن آرڈرجاری، نائب قاصدوچوکیدارترقی پاکر جونیئرکلرک بن گئے،ایپکاکااظہارتشکر،

ڈاکٹرمحمدارشدکوعوام دوست افسرقراردے دیا، ترقی پانے والے ملازمین کی دعائیں – چیف ایگزیکٹیوآفیسرڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ساہیوال ڈاکٹرمحمدارشدنے اپنی تعیناتی کے بعد ضلع ساہیوال میں ترجیحی بنیادوں پر زیرالتواء پرموشن کیسز کے فیصلہ کرنے شروع کردیئے ہیں –

انہوں نے ایجوکیشن اتھارٹی ساہیوال میں سالہاسال سے ملازمت کرنے والے کلاس فورملازمین کی پرموشن کے اصولی آرڈرجاری کردیئے ہیں جس کے بعد ایجوکیشن دفاتروتعلیمی اداروں کے 8نائب قاصد، چوکیداروغیرہ جونیئرکلرک بن گئے ہیں –

سی ای اوایجوکیشن ڈاکٹرارشدسے ان کے دفترمیں آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے عہدیداران وممبران کے مختلف گروپس نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی اوران کاشکریہ اداکرتے ہوئے انہیں عوام دوست افسرقراردیا۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرمحمدارشدتعلیمی سرگرمیوں میں بہتری کے ساتھ ساتھ ملازمین سے بھی دل محبت رکھتے ہیں جنہوں نے 13 سال سے زیرالتواء پرموشن کیسز کے فیصلے کرتے ہوئے ملازمین کوان کا حق دیاہے –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے