کالج چوک سے سمندری انٹرچینج تک کا رپٹ روڈ کی تعمیر کی منظوری

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ساہیوال ایکسپریس وے کی تعمیر کا عندیہ دے دیا۔ کالج چوک سے سمندری انٹرچینج تک کا رپٹ روڈ کی تعمیر کی جائے گی۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے سڑک کے روٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اکرم وٹو اور ایکسین ہائی وے منصور حیدر بخاری نے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے کہا کہ دو رویہ ایکسپریس وے علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایکسپر یس وے کی تعمیر سے نہ صرف دوسرے شہروں تک رسائی آسان ہو گی بلکہ وقت کے ضیاع کو بھی کم کیا جا سکے گا۔

انہوں نے بتایا کہ کالج چوک سے سمندری انٹرچینج تک 44 کلومیٹر سڑک تعمیر ہوگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر تعمیر کا نظر ثانی منصوبہ صوبائی حکومت کو بجھوایا جا رہا ہے اور محکمہ ہائی وے کو لاگت کا تخمینہ لگانے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.