یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے امتحانات میں ساہیوال میڈیکل کالج کی طالبہ کی دوسری پوزیشن
ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) ساہیوال میڈیکل کالج کا ایک اور اعزاز، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تھرڈ پروفیشنل امتحانات میں ساہیوال میڈیکل کالج طالبہ ارحا اقبال نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے.
پرنسپل کالج اور بورڈ آف مینجمنٹ کی طالبہ ارحا اقبال کو مبارک باد، ارحا اقبال نے 1000 میں سے 902 نمبر حاصل کئے۔ پرنسپل پروفیسر عمران حسن خان اوربورڈ چیئرمین ڈاکٹر خاور سعید نے طالبہ کواس شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور تعریفی سرٹیفیکیٹ بھی دیا گیا۔
بورڈ ممبران نے ارحا اقبال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عمران حسن خان نے کہا کہ ایسے سٹوڈنٹس کالج کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔