منٹگمری ہال میں ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ اجلاس

ڈینگی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر24 افراد کو نوٹسز بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ یاسر فرید کی زیر صدارت منٹگمری ہال میں ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد رسول، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمجید نیازی سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ یاسر فرید نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت کی ان ڈور اور آوٹ ڈور ٹیمیں کاروائیاں جاری رکھیں اور شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہاتی علاقوں میں بھی مچھر مار سپرے کیا جائے اور عوامی آگہی کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمجید خان نیازی نے بتایا کہ گزشتہ پانچ روز کے دوران ڈینگی کے 60 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں اور ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کا کوئی مریض زیر علاج نہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ صحت کی ان ڈور ٹیموں نے پانچ روز کے دوران 75570 گھروں اور100160 کنٹینرز کو چیک کیا۔اسی طرح آوٹ ڈور ٹیموں نے 12180 گھروں اور 15950 کنٹینرز کو چیک کیا لیکن کہیں سے لاروا برآمد نہیں ہوا۔ ڈینگی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر24 افراد کو نوٹسز بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.