شجرکاری مہم کے سلسلے میں ساہیوال میڈیکل کالج میں خصوصی تقریب

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) موسم بہار کی شجرکاری مہم کے سلسلے میں ساہیوال میڈیکل کالج میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران حسان خان اور فکیلٹی ممبران نے کالج لان میں پودے لگائے.
اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عبدالوحید، ڈاکٹر اختر محبوب، ڈاکٹر اسرار ظفر، ڈاکٹر فرخ شہزاد اور کالج سٹاف کی بڑی تعداد بھی موجود تھی. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران حسان نے درختوں کی اہمیت اور افادیت بارے بتایا.
انہوں نے کہا کہ درخت ماحولیات آلودگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اس لیے ہم سب کو بڑھ چڑھ کر شجرکاری مہم کے تحت پودے لگانے چاہیں.
انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آلودگی کے مضر اثرات پر فوری قابو پانے کیلئے درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے اس لئے موجودہ حکومت آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے پلانٹ فار پاکستان پروگرام پر عمل پیرا ہے.
انہوں نے عوام کو بھی شجرکاری کے تحت اپنے گھروں، دفاتر اور تمام کھلی جگہوں پر زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ہدایت کی تاکہ ماحولیات آلودگی پر قابو پایا جا سکے اور عوام کو صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔