ہفتہ , جولائی 24 2021

ساہیوال میڈیکل کالج میں سپشلسٹ ڈاکٹرز کیلئے سپروائزری ورکشاپ کا انعقاد

ساہیوال(نمائندہ خصوصی) ساہیوال میڈیکل کالج میں سپشلسٹ ڈاکٹرز کیلئے سپروائزری ورکشاپ کا انعقاد۔ ورکشاپ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تعاون سے منعقد کی گئی۔

کالج فکیلٹی کے ڈاکٹرز کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ کی نگرانی میں ساہیوال میڈیکل کالج میں پہلی مرتبہ سپشلسٹ ڈاکٹرز کی سپروائزری ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد انہیں نئے ڈاکٹرز کے لئے سپر وائزر مقرر کرنے کا اہل کرنا ہے جس سے ساہیوال میڈیکل کالج کی فکیلٹی میں مزید اضافہ ہو گا۔

ورکشاپ میں 40 سپیشلسٹ ڈاکٹروں نے حصہ لیا جن میں ڈاکٹر نثار احمد سعیدی، ڈاکٹر ہارون احمد گیلانی، ڈاکٹر اختر محبوب، ڈاکٹر صفیہ اظہار، ڈاکٹر زاہد ستار اور ڈاکٹر عبدالستار چانڈیا کے علاوہ آرتھو پیڈک، گائنی، سرجری، یورالوجی اور دوسرے شعبوں کے ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

پرنسپل ڈاکٹر راشد قمر راؤ نے ورکشاپ کے انعقاد پر پروفیسر کمیونٹی میڈیسن سنٹرل پارک میڈیکل کالج لاہور کے پروفیسر ڈاکٹر حسنین حیدر کاظمی کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ورکشاپ کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا۔ یونیورسٹی آ ف ہیلتھ سائنسز کی طرف سے حصہ لینے والے ڈاکٹرز میں خصوصی سرٹفیکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے