ساہیوال: اوباش نوجوان کی 6 سالہ بچی سے زیادتی، بچی کو خون میں لت پت دیکھ کر نانی چل بسی

چیچہ وطنی نیوز (ملک دلاور سلطان سے) ساہیوال میں اوباش کی چھ سالہ بچی سے زیادتی، بچی کوخون میں لت پت دیکھ کر نانی چل بسی، ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں 93 نو ایل کی رہائشی (ز) بی بی نے بتایا کہ اسکے گھر مہمان آئے ہوئے تھے جن کی خاطرتواضع کیلئے اس نے اپنی 6سالہ بیٹی (ا) کو مقامی دوکانداریاسرکی دوکان سے بسکٹ لینے بھیجا جوکافی دیرتک واپس نہ آئی جس پر (ز) ہمراہ گواہان بیٹی کو تلاش کرتے ہوئے دوکان کے قریب پہنچی توبیٹی کی چیخنے کی آواز سنی اورتعاقب میں دوکان کے اندرگئی اوردیکھاکہ اوباش یاسرعلی ولد ظہوراحمد موچی بیٹی کوبرہنہ کرکے زنا حرام کاری کررہاتھاجو انہیں دیکھ کرموقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(ز) نے مزید بتایاکہ وہ اپنی بیٹی کو خون میں لت پت اٹھاکر گھرلے آئی۔ 6سالہ نواسی کو خون میں لت پت دیکھ کر والدہ بانوبی بی بیہوش ہوکرنیچی گری اورصدمہ سے دم توڑگئی۔

ملزمان نے کارروائی سے بچنے کیلئے متاثرہ خاندان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس پروہ اپنے رشتہ داروں کے ہاں 79 پانچ ایل میں پناہ گزین ہوگئے ۔ میڈیاکی اطلاع پر ایس ایچ اویوسف والا امدادخان بلوچ نے مختلف مقامات پر ریڈ کرتے ہوئے ملزم یاسرظہورکوگرفتارکرلیا۔ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔

ملزم پارٹی کاشمارگاؤں کے بااثرافرادمیں ہوتاہے جو غریب کرایہ دارخاندان کو صلح کیلئے مجبورکررہے ہیں جس میں متاثرہ خاندان کوگاؤں بدری سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.