ساہیوال: فرنیچر بازار میں اسلحے کے زور پرلڑکی سے زیادتی
ساہیوال (ملک دلاور سلطان سے) اقبال نگر کے رہائشی فیصل جاوید نے فارما کمپنی کی ملازمہ سے اسلحے کے زور پر زیادتی کر ڈالی، بچے کے شور مچانے پر محلے دار اکٹھے ہو گئے جس پر ملزم برہنہ حالت میں فرار ہو گیا.
تفصیلات کے مطابق محلہ اقبال نگرعارفوالا کی رہائشی(ش۔س) فارماکمپنی میں ملازمت کرتی ہے جس کی اقبال نگرکے رہائشی فیصل جاوید سے جان پہنچان تھی۔گزشتہ روز ملزم مسلح پسٹل فرنیچربازارمیں (ش)کے گھر میں زبردستی گھس گیا جس نے اسلحہ کے زور پر اس کے ساتھ زیادتی کرڈالی۔
متاثرہ لڑکی کے 2سالہ بچے کے رونے اورشورواویلہ پر الماس اکرم ودیگرمحلہ داراکھٹے ہوگئے، جنہیں دیکھ کر ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتاہوا برہنہ حالت میں فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔فتح شیر پولیس نے لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔