ساہیوال: دن بھر کی اہم خبریں

ساہیوال (ملک دلاور سلطان سے)
ساہیوال: آرمی پبلک سکول ساہیوال کی طالبہ کا منفرداعزاز،ون کلاس کی ایشم شاہی نے ملک بھرمیں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ،گولڈمیڈل اورگولڈسرٹیفکیٹ دیاگیا، آرمی پبلک سکول کی طالبہ نے سائنس کے میدان میں ملک بھرمیں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔کلاس ون کی طالبہ سیدہ ایشم شاہی نے سائنس کے شعبہ میں کینگروٹسٹ کے مقابلہ میں ملک بھر سے شامل ہونیوالے طالب علموں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔اول آنیوالی طالبہ کو گولڈمیڈل،گولڈسرٹیفکیٹ سمیت مختلف انعامات سے نوازاگیاہے۔ایشم شاہی کے ولد گورنمنٹ کنٹریکٹر سید عثمان شاہی نے طالبہ کی کامیابی کو اساتذہ کی محنت اورآرمی پبلک سکول کی معیاری تعلیم کا نتیجہ قراردیاہے۔
ساہیوال:بے نظیرانکم سپورٹ کی آڑمیں سادہ لوح خواتین کے ڈیٹاپر ہیکروں کا حملہ،سائبرکرائم کے ماہرنوجوانوں نے مساجد میں اعلان کے ذریعے عورتوں کو جمع کیا،اصل شناختی کارڈاوربائیومیٹرک کے ذریعے ڈیٹاہتھیالیا،غیر ملکی کمپنی کی4ہزارسمیں800خواتین کے نام پر ایکٹوکرلیں،جرائم پیشہ افراد کومہنگے داموں فروخت کی جانے لگیں،گرے ٹریفکنگ اوربنک اکاؤنٹ سے رقمیں نکلوانے کیلئے استعمال کی جارہی ہیں۔
سائبرکرائم کی دنیا میں نوجوانوں نے نت نئی راہیں نکالنا شروع کررکھی ہیں۔گزشتہ دنوں تین نوجوانوں نے تھانہ یوسف والا کے علاوہ 53/5-L کی تین مختلف مساجد میں اعلان کروایاکہ مالی امدادکی خواہشمند خواتین اپنے اصل شناختی کارڈ کے ساتھ ایک جگہ پر اکھٹی ہوجائیں۔گاؤں کی 800سے زائد سادہ لوح خواتین ان کے جھانسے میں آگئیں جن کے شناختی کارڈ کے کوائف اوران کے فنگرپرنٹ بائیو میٹرک تصدیق کے بعد موبائل سم جاری کرنے کیلئے استعمال کئے گئے۔
ان خواتین کے نام پر4000سے زائد سمیں جاری کرلی گئیں جنہیں بعدازاں مبینہ طور پر سائبر کرائم کیلئے استعمال کیاجارہاہے ۔گزشتہ دنوں مشن چوک ہائی سٹریٹ کے علاقہ میں واقع ایک بنک کی اے ٹی ایم کو ہیک کرتے ہوئے ایک ملین کے لگ بھگ رقومات نکلوائی گئیں۔جعلسازی کی اس بڑی واردات کاانکشاف اس وقت ہواجب ایک متاثرہ خاتون اپنے خاوندکے ہمراہ موبائل سم جاری کروانے ایک موبائل کمپنی کے دفترپہنچی تواسے بتایاگیاکہ خاتون کے نام پر نوسمیں جاری ہوچکی ہیں۔ذرائع کے مطابق جعلسازی سے جاری ہونے والی ان سموں کی تعداد4ہزارسے زائد جن کی نصف سے زائد تعدادایک غیر ملکی موبائل سم کمپنی بتائی جاتی ہے۔پولیس تھانہ یوسف والا نے دوملزمان کو گرفتارکرتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
ساہیوال:ساہیوال کے نوجوان نے باڈی بلڈنگ میں مسٹریونیورسٹی کااعزازحاصل کرلیا۔
یونیورسٹی آف ویٹرنری اینیمل سائنسز کے طالبعلم ہشام ظہیرنے باڈی 2018-19کاٹائٹل جیت لیا۔فریدٹاؤن کے رہائشی ویٹرنری سائنس کے طالب علم ہشام ظہیرنے باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں اپنے حریفوں کو شکست دیتے ہوئے 2018-19کاٹائٹل جیت لیا ۔ہشام ظہیریونیورسٹی آف ویٹرنری سائنسز کے طالب علم ہیں جنہیں مسٹریونیورسٹی قراردیاگیاہے ۔
ساہیوال:حکومت کاقومی خوشحالی سروے خوش آئندہے۔رہنماء تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ملک محمد یارڈھکو،ملک فیصل جلال ڈھکو،میاں بابرصغیر،میاں نوید اسلم ،چوہدری احسن امین ایڈووکیٹ ودیگرنے کہاہے کہ حکومت کاقومی خوشحالی سروے خوش آئندہے جس سے عوام کے مسائل کے ساتھ ساتھ معاشی مسئلہ کابھی حل یقینی ہوگا۔میڈیاسے مشترکہ گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قومی خوشحالی پروگرام کامقصدعام آدمی تک حکومتی ثمرات پہنچاناہے جس سے ملک میں غربت‘ بے روزگاری سمیت دیگرپیچیدہ مسائل حل ہوں گے‘ قومی خوشحالی پروگرام کاآغاز پورے ملک میں کیاجارہاہے اس سروے کے تحت حکومت پاکستان ملک کے تمام اضلاع میں گھرانوں کے سماجی ومعاشی اعدادوشمارکااندراج نیشنل سوشل اکنامک رجسٹری کے زریعے یقینی بنائے گی‘ پہلے مرحلے کے اضلاع میں متعلقہ عملہ جلدہی آپ کے دروازے پرمعلومات کے اندراج کے لیے جلدتشریف لائے گااس سروے کی کوئی فیس نہیں ہے۔
ساہیوال: ٹریفک حادثات سے بچنے کیلئے ڈرائیور کی ٹریننگ لازمی جز ہے۔ ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد
ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد نے کہاہے کہ ٹریفک حادثات سے بچنے کیلئے ڈرائیور کی ٹریننگ لازمی جز ہے۔ٹریفک پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول حادثات سے بچاؤ کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے۔پولیس سکول سے تربیت حاصل کرکے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والے افراد احتیاط پسندی اختیار کرتے ہیں۔سکول میں ڈرائیونگ ٹریننگ کیلئے آنے والے افراد کی روزبروز بڑھتی ہوئی تعداد اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈرائیونگ سکول جس مقصد کیلئے بنایا گیا تھا اپنے مقاصد حاصل کررہا ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے پولیس لائن میں قیام ڈرائیونگ ٹریننگ سکول کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انچارج سکول محمد ارشد رامے بھی موجودتھے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول سے ٹریننگ حاصل کرنے والے امیدواروں کو ڈرائیونگ لائسنس کا حصول نہایت آسان ہوجاتا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب،آرپی اوشارق کمال صدیقی،ڈی پی اوکیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاکی سرپرستی میں کام کرنے والا پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول حادثات میں کمی لانے میں اپنا بھرپور کردار اداکررہا ہے۔
ساہیوال:انٹرضمنی امتحان2018کلاس گیارہویں،بارہویں کے تمام مضامین کے سوالیہ پرچہ جات (انشائیہ +معروضی )اور مارکنگ ہدایات(معروضی Key) بورڈ کی ویب سائٹ (www. bisesahiwal. edu. pk) پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔چیئرمین تعلیمی بورڈ ۔ڈاکٹرذوالفقارعلی ثاقب
چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال ڈاکٹر ذوالفقار علی ثاقب نے کہاہے کہ انٹرضمنی امتحان2018کلاس گیارہویں،بارہویں کے تمام مضامین کے سوالیہ پرچہ جات (انشائیہ +معروضی )اور مارکنگ ہدایات(معروضی Key) بورڈ کی ویب سائٹ (www. bisesahiwal. edu. pk) پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔ اساتذہ کرام، والدین اور طلبا ء و طالبات سوالیہ پرچہ جات اور Objective Key کلاس گیارہویں، بارہویں کو ملاحظہ کر لیں۔اپنے دفترمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہر دو میں غلطی پائے جانے کی صورت میں دفتر کو نتائج کی اشاعت سے 20یوم قبل تحریری طور پر مطلع کریں۔ ما بعد اس بابت کوئی اعتراض قابل قبول نہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ساہیوال تعلیمی بورڈ کی کارکردگی پنجاب بھر کے بورڈز میں نمایاں اور امتحانات کے دوران امیدواران کو بورڈ کے قوانین کے مطابق امتحان لیا جاتاہے اور بورڈ میں آن لائن شکایت سیل قائم کر دیا گیا ہے اور ون ونڈو سیل کے تحت ایک ہی جگہ پر تمام سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ محدودوسائل ہونے کے باوجود بورڈ کا عملہ بہترین کارگردگی دیکھا رہا ہے۔اس موقع پر کنٹرولز امتحانات ڈاکٹر فدا حسین اور ریسرچ اینڈ کوارڈینیشن آفیسر محمد منیر خاں بھی موجود تھے۔
ساہیوال:ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں ملزمان نقدی‘شناختی کارڈ‘موٹرسائیکل‘گولڈپمپ‘زیورات لے گئے۔
ڈکیتی کی واردات میں رامے ٹاؤن کارہائشی موٹرسائیکل سوارعبدالمجید ہڑپہ سے واپس گھر جارہاتھاجسے شام ساڑھے7بجے کے قریب 135/9-L کے قریب دونامعلوم ملزموں نے زبردستی روک کر اسلحہ کے زور پر نقدی ‘شناختی کارڈ وغیرہ مالیتی 15ہزار روپے،دوسری واردات میں گاؤں100/9-Lکارہائشی اجمل اپنی دوکان کریانہ 108/9-Lمیں موجودتھاکہ موٹرسائیکل سوارآصف وغیرہ 3ملزموں نے زبردستی دوکان میں داخل ہوکراسلحہ کے زور پرنقدی30ہزار روپے چھین لی اورفرارہوگئے۔دیگروارداتوں میں بیرون لکڑی منڈی میں واقع محمدی مسجد کے باہر سے ابوبکرکی موٹرسائیکل اورمحلہ فیض آباد میں دونامعلوم ملزموں نے سید فاطرگیلانی کے گھر کے تالے توڑکر گولڈپمپ‘چاندی4تولہ ونقدی 8400روپے چوری کرلی۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔
ساہیوال:تیز رفتارڈالہ نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا،بہن موقع پر جاں بحق جبکہ بھائی شدید زخمی،ریسکیو1122نے ہسپتال منتقل کردیا۔
گاؤں144/9-Lکے قریب ڈرائیورجمشید عابد نے ڈالہ کو تیز رفتاری ولاپرواہی سے چلاتے ہوئے موٹرسائیکل سواربہن بھائی کو ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں شعبانہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کا بھائی ارشادشدید زخمی ہوگیاجسے ریسکیو1122نے ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے متوفیہ کے والدکی رپورٹ پر ڈالہ ڈرائیورکیخلاف مقدمہ درج کرکے واقعہ کی چھان بین شروع کردی ہے ۔
ساہیوال:ڈی پی اونے نورشاہ کے علاقہ میں کتوں لڑائی کانوٹس لے لیا،ایس ایچ اونے 31افرادکو گرفتارکرکے جواء پر لگی رقم بھی برآمد کرلی،اہل علاقہ کا پولیس کو خراج تحسین۔