ساہیوال میں پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک، دو فرار

ساہیوال ( چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ ) تھانہ غلہ منڈی کی حدود انجم فارم روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک اور دو فرار ہوگئے ہیں.

تینوں ڈاکوؤں نے کار سوار سے 50 ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔ 15 پر اطلاع کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر تعاقب کیا اور مقابلہ آدھا گھنٹہ جاری رہا۔ ڈاکوؤں کی شناخت ممتاز بگی، محمد عمر اور خالد اعجاز کے نام سے ہوئی ہے۔

مارے جانے والے تینوں ڈاکو پاکپتن، ساہیوال ، ٹوبہ اور وہاڑی پولیس کو 30 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.