ہفتہ , جولائی 24 2021

صحافیوں وسول سوسائٹی میں فیس ماسک کی تقسیم

ساہیوال (نمائندہ خصوصی) پریس کلب و پی ٹی این کے تعاون سے صحافیوں وسول سوسائٹی میں فیس ماسک تقسیم کئے گئے- ڈویژنل پریس کلب اورپاکستان تحریک نظام کے اشتراک سے یہاں ساہیوال میں فیلڈجرنلسٹس اورسول سوسائٹی میں کروناوائرس سے ایس اوپیز بارے آگاہی فراہم کی گئی.

اس دوران ڈویژنل صدرپیرسیدطمطراق محاسن شاہی نے پی ٹی این کوآرڈینیٹرمبشرمرزاکے ہمراہ صحافیوں اورسول سوسائٹی میں فیس ماسک تقسیم کئے – بعدازاں انہوں نے جھگی نشینوں اور چکی بستیوں کے باسیوں میں ماسک تقسیم کئے اورانہیں کروناوائرس سے بچنے کی احتیاطی تدابیرپرعمل کرنے کی تلقین.

ڈویژنل صدرپیرسیدطمطراق محاسن شاہی نے ساہیوال کے عوام کیلئے فیس ماسک کا تحفہ بھیجنے پر تنظیم چیئرمین ڈاکٹرشہزادلطیف اوران کی ٹیم کا شکریہ اداکیا-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے