ڈپٹی کمشنر ساہیوال کا شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ
ساہیوال ( چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد اویس ملک کا شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، شہریوں کو پینے کی فراہمی اور سیوریج کے جاری کاموں پر رفتار تیز کی جائے.
ڈپٹی کمشنر ساہیوال کا کہنا تھا کہ کھدائی کی وجہ سے شہریوں کی تکلیف کا احساس ھے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شکیل خان نیازی نے عوام کو درپیش مشکلات کی نشاندہی کی.
اسسٹنٹ کمشنر میاں سرمد حسین بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے. سٹی امپرومنٹ منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو بڑا ریلیف ملے گا۔ تمام محکمے باہمی روابط کو بہتر کرکے منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت