ساہیوال : سفاک شخص نے رخصتی سے انکار پر بیوی کی گردن کاٹ دی

ساہیوال ( چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ ) سفاک شخص نے کاپا کے وارسے بیوی کی گردن کاٹ دی، نثاراحمد نے اپنے ساتھ نہ جانے پر بلقیس کوکاپے کے پے درپے وارکرکے خون میں نہلادیا، خاتون پر موقع پر جاں بحق، ملزم فرار، مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 124 نو ایل میں محمد علی نے اپنی ہمشیرہ بلقیس بی بی کانکاح اسی گاؤں کے رہائشی نثاراحمد کے ساتھ کیا۔

محمدعلی نے بتایاکہ نثاراحمد کاکرداراچھا نہ تھااس لئے رخصتی نہیں کررہے تھے۔گزشتہ روز ساڑھے 12 بجے دن ملزم مسلح دستی کاپاگھر میں داخل ہوا۔

ملزم نے بلقیس کی گردن اورسر پرکاپے کے پے درپے وارکئے جس سے خاتون زمین پرگرپڑی اور موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ ایس ایچ اوتھانہ کمیر ذیشان ڈوگر نے ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.