ساہیوال : میٹرک کے طالبعلم نے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی
ساہیوال ( چیچہ وطنی نیوز – سید طلال شاہی سے ) تھانہ فرید ٹاؤن کے علاقے کوٹ اللہ دین گلی نمبر 4 کے رہائشی 14 سالہ طالبعلم نے سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی۔
متوفی میٹرک کا طالب علم تھا۔ ریسکیو 1122 نے زخمی طالب علم کو ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی جو راستے میں دم توڑ گیا۔ تا حال خود کشی کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔ اہلخانہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پستول کہاں سے آیا ہم نہیں جانتے۔