ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیا فوکل پرسن کی بریفنگ

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیا فوکل پرسن ڈاکٹر فرخ شہزاد نے ہسپتال میں سی ٹی سکین، الٹراساؤنڈ اور ایکو کارڈیوگرافی کے حوالے سے چھپنے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال میں ایکسرے اور الٹراساؤنڈ کی سہولت موجود ہے اور ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ روزانہ 150 الٹراساونڈ اور 300 ایکسرے کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈیپارٹمنٹ کی سی ٹی سکین مشین 18 مارچ سے خراب ہے جس کے پرزے بیرون ملک سے درآمد کیے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے ہسپتال انتظامیہ سی ٹی سکین مشین کو جلد فنکشنل کرنے کیلئے مسلسل کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شعبہ کارڈیالوجی میں ایکو کارڈیوگرافی کی مشین تین لسٹوں متبادل دنوں کی بنیاد پر مسلسل جاری ہے اور ایمرجنسی اور دوسرے ڈیپارٹمنٹس کی ضروریات کے مطابق بھی مریضوں کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دل وارڈ میں زیادہ بیڈز لگانے کی وجہ سے جگہ کی کمی کا مسئلہ ہے جو نیا بلاک بننے کے ساتھ حل ہو جائے گا۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.