ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے گائنی ڈیپارٹمنٹ اور پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک واک کا اہتمام کیا گیا۔

پرنسپل پروفیسر عمران حسن خان نے شرکا سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ کام کرنے والی تمام خواتین اتنی ہی قابل احترام ہیں جتنی ماں، بہن اور بیٹی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین ہر شعبے میں اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہی ہیں اور مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔ گائنی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر صفیہ اظہار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واک کا اصل مقصد لوگوں میں اور خاص طور پر خواتین میں یہ شعور بیدار کرانا ہے کہ اسلام میں ان کی کیا ذمہ داریاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان ہونے کے ناطے اسلام نے پہلے ہی خواتین کو بے پناہ حقوق دیے گئے ہیں اب ضرورت اس امر کی ہے کہ خواتین اپنی حقوق کے ساتھ ساتھ اپنی ذمہ داریاں بھی بخوبی نبھائیں کیونکہ ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کی بہترین تربیت پر ہی ملکی ترقی کا انحصار ہے اور پڑھی لکھی باشعور ذمہ دار عورتیں آئندہ آنے والے نسلوں کو سنوار سکتی ہیں۔

پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر عمران حسن خان، ایم ایس ڈاکٹر عبدالوحید، ڈاکٹر اسرار ظفر، ڈاکٹر صفیہ اظہار، ڈاکٹر زریں امجد، ڈاکٹر عذرا حصیف، ڈاکٹر ہارون گیلانی، ڈاکٹر فرخ شہزاد، ڈاکٹر عبدالرحیم گریوال، نرسنگ کالج کی پرنسپل اور طالبات اور جونئیر ڈاکٹرز نے کثیر تعداد میں واک میں شرکت کی۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.