ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال سے ریٹائرڈ ہونے والے ڈاکٹروں کے اعزاز میں الوداعی تقریب
ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال سے ریٹائرڈ ہونے والے ڈاکٹروں کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ٹیچنگ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرعبد الوحید، اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر اسرار ظفر، اے ایم ایس ڈاکٹر سعید کمیانہ، اے ایم ایس ڈاکٹر اظہر نقوی، ڈی ایم ایس ڈاکٹر فرخ شہزاد، کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر حصیف رضا، پیتھالوجسٹ ڈاکٹر سحر ربانی، ڈاکٹر مہوش، ڈاکٹر سعدیہ، ڈاکٹر نثار احمد، ڈاکٹر احمد، ڈاکٹر عثمان، ڈاکٹر عبدالرحیم گروال کے علاوہ ہسپتال کے دوسرے عملے نے شرکت کی۔
ریٹائرڈ ہونے والے ڈاکٹرز میں ڈاکٹر اعجاز اعوان، ڈاکٹر شفقت، ڈاکٹر سردار کمیانہ اور ڈاکٹر منیر شامل تھے۔ تقریب کے شرکاء نے ریٹائرڈ ہونے والے ڈاکٹرز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔