ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر دیہات کی صفائی شروع
ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک کی ہدایت پر نمبر دار بھی صفائی مہم میں شریک ہوگئے۔ چک نمبر 58 جی ڈی کے نمبردار نے اپنی مدد آپ کے تحت علاقے کی صفائی شروع کروا دی۔
اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر میاں سرمد حسین کی نگرانی میں مڈہالی روڈ پر بھی صفائی کا کام جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے تمام نمبرداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی قومی ذمہ داری پوری کریں اور لوگوں کو اپنی گلی، محلے کی صفائی کی طرف راغب کریں۔
انہوں نے کہا کہ صفائی مہم میں عوام کی شرکت انتہائی اہم ہے اور ان کی شمولیت سے ہی مہم کو کامیاب بنایا جا سکتا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سرمد حسین نے کہا کہ نمبردار ایسوسی ایشن کے تعاون سے دیہات میں صفائی کو یقینی بنایا جائے گا۔