ہفتہ , جولائی 24 2021
govt commerce college chichawatni

ساہیوال میں پٹواریوں کے کمپیوٹر ٹیسٹ کی نگرانی کے لئے نگران مقرر

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز۔ 9 جون ، 2021۔ ارشاد بٹ) ضلعی انتظامیہ ساہیوال نے پٹواریوں کی بھرتی کے لئے جاری کمپیوٹر ٹیسٹوں کی نگرانی کے لئے مختلف محکموں کے چار افسروں کو بطور سپروائزر مقرر کیا ہے۔

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ساہیوال کی نگرانی کے لئے ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل اور شہاب فاطمہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کو مقرر کیا گیا ہے۔

اوکاشا رسول ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اور فریحہ جعفر ، سول ڈیفنس آفیسر کو گورنمنٹ کامرس کالج ساہیوال کی نگرانی کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔

یہ ٹیسٹ مختلف شفٹوں میں 11 جون تک جاری رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے