موٹروے پولیس کی جانب سے سنابل ایجوکیشنل کمپلیکس میں روڈ سیفٹی پر بریفنگ

چیچہ وطنی نیوز: ایس ایس پی مسرور عالم کولاچی کی ہدایات پر موٹر وے پولیس کے ڈی ایس پی سہیل افضل کی سنابل ایجوکیشن کمپلیکس اسکول کے بچوں اور ٹیچرز کو روڈ سیفٹی کی بریفنگ۔ حادثات سے بچنے اور دوران سفر موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال کرنے کی ہدایات۔
ڈی ایس پی سہیل افضل کا بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ دوران سفر موبائل فون کے استعمال سے گریز کیا جائے، دھند کی صورت میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑی کی سپیڈ آہستہ رکھیں اور فوگ لائیٹس کا استعمال ضرور کیا جائے۔ اس موقع پر آپریشنل آفیسر موٹر وے پولیس محمد یوسف عمر بھی موجود تھے۔