ٹی ایچ کیو ہسپتال سینٹری ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اے سی چیچہ وطنی کا نوٹس
چیچہ وطنی (چیچہ وطنی نیوز – 27 اکتوبر 2021 – سلطان) اسسٹنٹ کمشنر سید عثمان حسن گیلانی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سینٹری ورکرز کو تنخواہیں نہ ملنے کا نوٹس لے لیا۔
تقصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی سید عثمان حسن گیلانی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور سینٹری ورکرز کے مسائل سنے، اے سی چیچہ وطنی نے کمپنی کو 24 گھنٹے میں تنخواہیں ادا کرنے کا حکم کیا اور ایڈمن سے 4500 روپے کی کٹوتی کرنے والوں کی دو دن کے اندر تفصیل طلب کرلی.
سینٹری ورکرز نےاسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی کے حکم پر احتجاج ختم کرتے ہوئے کام شروع کر دیا، ملازمین نے اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی کا شکریہ ادا کیا.