لاہور : سموگ کے باعث سرکاری و نجی سکول ہفتے میں 3 دن بند رہیں گے

لاہور (چیچہ وطنی نیوز – 23 نومبر 2021 – ٹیچرز نیوز) لاہور میں ہفتہ، اتوار اور سوموار کو سکول بند رہیں گے۔ لاہور کے تمام نجی دفاتر ہفتے میں 3 روز کام کریں گے۔ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

لاہور میں نجی دفاتر کا عملہ ہفتے میں 3 دن گھر سے کام کرے گا۔ 27 نومبر سے 15 جنوری تک اس نوٹیفیکیشن پر عملدرآمد رہے گا۔ ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

دوسری جانب بڑھتی ہوئی سموگ اور آلودگی کی روک تھام اور ساہیوال کو آلودگی سے پاک کرنے کے لیے محکمہ ماحولیات کی مسلسل کاروائیاں جاری ہیں۔

حالیہ کاروائیوں میں متعدد بھٹے سیل اور مختلف بھٹہ مالکان کو 19 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.