ضلعی انتظامیہ کرونا ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کیلئے سرگرم

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک کی ہدایت پر افسران کورونا ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کیلئے سرگرم۔

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی واصف یاسین نے صبح سویرے بسوں اور ویگنوں میں ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کی چیکنگ کی۔ انہوں نے 55گاڑیوں کو چیک کیا اور خلاف ورزی کرنے پر 6گاڑیوں کو بند کر دیا۔

انہوں نے مسافروں کو ماسک پہننے کی سختی سے ہدایت کی اور گاڑی مالکان اور ڈرائیورز کو کورونا ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر میاں سرمد حسین نے بھی کورونا ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کیلئے ہوٹلوں کی چیکنگ کی اور عملے کے کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ چیک کیے۔

انہوں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ہوٹل مالکان کو وارننگز جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں میں بھی ضابطہ اخلاق کی سختی سے پابندی کروائی جائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.