سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ کی سربراہی میں کمیٹی کا چیچہ وطنی بس اڈوں کا دورہ

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک کی جانب سے بس اور ویگن اڈوں پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے بنائی جانے والی کمیٹی کا چیچہ وطنی کے بس اڈوں کا دورہ.
سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی واصف یاسین، کنوینر اے سی ہیڈ کوارٹر محمدسعید، ٹرانسپورٹ سب انسپکٹر، ایکسین ہائی وے اور ڈی ایس پی ٹریفک پر مشتمل کمیٹی نے چیچہ وطنی کے مختلف اڈوں کا وزٹ کیا۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ واصف یاسین نے بتایا کہ چیچہ وطنی کے بس و ویگن اڈوں پر صفائی، وائٹ واش اور دوسری بنیادی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ صرف ان بس و ویگن اڈوں کو رینوول کیا جائے جہاں مسافروں کو تمام بنیادی سہولیات میسر ہوں اسی لئے دورہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والے باقی اڈوں کو سیل کر دیا جائے گا۔