ساہیوال : چک 97 سکس آر میں جلایا جانے والا گورنمنٹ سکول بحال کر دیا گیا

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک کی کاوشوں سے چک 97 سکس آر میں جلایا جانے والا گورنمنٹ سکول بحال کر دیا گیا ہے. سکول کی بحالی صرف 11 دنوں کی قلیل مدت میں ممکن بنائی گئی ہے۔ کمپیوٹر لیب میں نئے کمپیوٹرز اور چیئرز فراہم کردی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک کی ہدایت پرچک نمبر 97 سکس آر میں جلائے جانے والے سکول کوبحال کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سکول کی بحالی صرف 11 دنوں کی قلیل مدت میں ممکن بنائی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کمپیوٹر لیب میں نئے کمپیوٹرز اور چیئرز فراہم کردی گئیں ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے کہا کہ اس حوالے سے سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری املاک کی حفاظت ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے نمبر دار اور علاقہ اکابرین پر زور دیا کہ سرکاری املاک کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.