ارجنٹائن کے سفیر کا سیمن پروڈکشن یونٹ قادرآباد ساہیوال کا دورہ

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) ارجنٹائن کے سفیرلیوپولڈو فرانسیسکو اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن کمیلو ارنسٹو نے سیمن پروڈکشن یونٹ قادراباد ساہیوال کا دورہ کیا۔

ان کے ہمراہ صوبائی وزیرلائیوسٹاک حسنین بہادر دریشک، سیکرٹری لائیوسٹاک نوید حیدر شیرازی، ڈی جی پروڈکشن ڈاکٹر سید ندیم بدر، ڈی جی ایکسٹینشن ڈاکٹر احتشام الحق، ڈائریکٹر بریڈ امپرومنٹ ڈاکٹر محمد یوسف، ڈائریکٹر کمیونیکیشن ڈاکٹر آصف رفیق اور رجسٹرار بریڈنگ اتھارٹی ڈاکٹر ساجد اقبال بھی تھے۔

ایس پی یو قادراباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فہد بھٹہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ایس پی یو قادرآباد کی سرگرمیوں اور کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

وفد کے ارکان نے آئی ایس او سرٹیفائڈ لیباریٹری اور جانوروں کے سیکشن کا دورہ بھی کیا اور وہاں فراہم کردہ سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر لائیو سٹاک پنجاب سردار حسنین بہادر دریشک کا کہنا تھا کہ محکمہ لائیو سٹاک پنجاب لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔

ان اقدامات کے ثمرات مویشی پال حضرات تک پہنچانے میں ایس پی یو قادرآباد کا ایک کلیدی کردار ہے۔ مہمان وفد نے ادارے کی کارکردگی کو سراہا اور تعاون کے ممکنہ پہلوؤں بارے تبادلہ خیال کیا۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.