پولیس تھانہ شاہکوٹ اپنے پیٹی بھائی بجلی چور کو بچانے کے لیے ڈٹ گئی
چیچہ وطنی نیوز: پولیس تھانہ شاہکوٹ اپنے پیٹی بھائی بجلی چور کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میپکو سب ڈویژن کسووال نے کاروائی کرتے ہوئے وائرلیس آپریٹر چوکی کماند پٹرولنگ ہائی وے محمد ندیم ولد محمد یسین کوگھر چک نمبر 30/14 ایل میں بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا۔
ایس ڈی او کسووال معصب سلیمی کی جانب سے تھانہ شاہکوٹ میں ایف آئی آر کے لئے درخواست جمع کروا دی گئی۔ لیکن رانا کاشف ایس ایچ او شاہکوٹ کو بار بار کہنے کے باوجود ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں ہو سکی۔
ڈی پی او ساہیوال کپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء سے مطالبہ ہے کہ چور پولیس ملازم کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے فوری ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔