وزیراعظم کی تقریر کے بعد سے مہنگائی نے سپیڈ پکڑ لی، شہزاد سعید چیمہ ایڈووکیٹ

چیچہ وطنی ( چیچہ وطنی نیوز – 7 نومبر 2021 – اشفاق انجم قادری ) سابق ایم پی اے چوہدری شہزاد سعید چیمہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر کے بعد سے مہنگائی نے سپیڈ پکڑ لی ہے.

وزیر اعظم عمران خان جب بھی نوٹس لیتے ہیں مہنگائی کا جن بوتل سے باھر آجاتا ہے، یہ کیسا وزیر اعظم ہے جو دن میں ریلیف اور رات کو تکلیف پیکج جاری کرتا ہے. تباہی سرکار نے مہنگائی کی ماری قوم پر ایک اورمعاشی حملہ کیا ہے، رات گئے پٹرول کی قیمت میں پھر اضافہ کرکے عوام کی جیب کاٹی گئی.

ان کا مزید کہنا تھا کہ سلیکٹڈ ٹولہ پیٹرول اور چینی کی قیمت ڈالر کے برابر کرنیکی سازش کر رہا ہے، عوام ظالم حکومت سے نجات حاصل کرنے کے لیے پیپلزپارٹی کا ساتھ دے.

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.