مریم نواز کے خلاف کمنٹ پر ایس ایچ او صدر پولیس چیچہ وطنی معطل
چیچہ وطنی (چیچہ وطنی نیوز – پولیس ترجمان ساہیوال)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق بلوچ نے مریم نواز کے خلاف واٹس ایپ گروپ میں نازیبا تبصرہ کرنے پر ایس ایچ او صدر تھانہ چیچہ وطنی کو معطل کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ نے ایس ایچ او صدر تھانہ چیچہ وطنی اللہ دتہ شاہین کو دنیا نیوز چیچہ وطنی واٹس ایپ گروپ میں نازیبا تبصرہ کرنے پر سخت نوٹس جاری کردیا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ صدر چیچہ وطنی اے ڈی شاہین کو فوری طور پر معطل کر کے پولیس لائن ساہیوال رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس چیچہ وطنی سرکل نے معاملے کی انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسپلنری فورس کا حصہ ہوتے ہوئے ایسے تبصرے کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ معاملے کی انکوائری رپورٹ کے بعد سخت کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ چوہدری عمران اسحاق کنگ جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ نواز سوشل میڈیا ٹیم ساہیوال نے گروپ میں نازیبا تبصروں پر احتجاج کیا اور کہا کہ:
"یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ ایس ایچ او اے ڈی شاہین نے ایسے نازیبا الفاظ لکھے ہیں اور ایسا رویہ رکھا ہے۔ ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور سینئر افسران سے اے ڈی شاہین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ایس آئی ماجد اشفاق ایس ایچ او صدر تھانہ چیچہ وطنی تعینات
ایس آئی ماجد اشفاق کو صدر تھانہ چیچہ وطنی سٹی کا نیا ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔