چیچہ وطنی شہر میں بنک ہیکرز دوبارہ متحرک

بنک ہیکر نے جی ٹی روڑ پر واقع نجی بنک کی اے ٹی ایم مشین میں جدید آلات سے آراستہ پورا *ہیکنگ سسٹم* نصب کر رکھا تھا ۔ ہیکنگ سسٹم بورڈ میں خفیہ کیمرہ، کمپیوٹر چپ، میموری کارڈ ، ساونڈ مائیک وغیرہ نصب ہے ۔ محمد قاسم نامی شہری جی ٹی روڑ پر واقع نجی بنک کی *اے ٹی ایم مشین* سے رقم نکالنے گیا تو اے ٹی ایم کے کی بورڈ کے اوپر کوئی چیز نصب ہونے کا شک گزرا ۔

شک گزرنے کے بعد شہری نے نصب شدہ ہیکنگ سسٹم اتارا اور فون پر بنک مینجر کو اطلاع دی ۔ مینجر کے کہنے پر قاسم نامی شہری نے ہیکنگ سسٹم بنک گارڈ کے حوالے کر دیا۔ تقریبا 3 ماہ قبل بھی ہیکرز نے چیچہ وطنی میں کئی شہریوں کے اکاونٹس ہیک کر کے لاکھوں روپے چوری کر لئے تھے ۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے تمام نجی بنکوں کو اے ٹی ایم مشینوں کے سیکورٹی معیار کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری ہونے کے باوجود ایسے واقعات سامنے آنا حیران کن ہے ۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.