سول ڈیفنس کی جانب سے سنہری بینک ساہیوال کے عملے کی فائر فائٹنگ ٹریننگ

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب کی ہدایت پر ساہیوال میں ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک کی زیر نگرانی سول ڈیفنس ساہیوال کی طرف سے کمرشل سیکٹرز میں ٹرینگز کا سلسلہ جاری ہے۔
اس حوالے سے سنہری بینک ساہیوال میں چیف انسٹرکٹر محمد اشتیاق اور انسٹرکٹر غلام ربانی نے بینک کے عملہ کو فائر فائٹنگ کی تربیت دی اور انہیں آگ بجھانے والے آلات، فرسٹ ایڈ اور ریسکیو کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔
اس موقع پر مینجر سنہری بینک نے سول ڈیفنس کی ٹریننگ کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ٹریننگ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ ادارے کے تمام ملازمین تربیت یافتہ ہو سکیں۔
چیف انسٹرکٹر محمد اشتیاق نے بتایا کہ ضلع ساہیوال میں روزانہ کی بنیاد پر انڈسٹریز، سکول، کالجز اور کمرشل سیکٹرز میں ٹریننگز کا انعقاد کیا جا رہا ہے جسکا مقصد لوگوں کو حادثات بارے آگاہی فراہم کرنا ہے اور حادثے کی صورت میں اپنے آپ اور دوسروں کو محفوظ رکھنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ طلباء و طالبات اور ملازمین کو چاہیے کہ یہ ٹریننگ اپنے گھر میں موجود افراد تک بھی پہنچائیں تاکہ حادثے کی صورت میں اپنا دفاع کر سکیں۔