ڈپٹی کمشنر کا ہڑپہ سٹیشن پر قائم کردہ سپیشل ایجوکیشن سکول کا افتتاح

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ ) ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے ہڑپہ کا تفصیلی دورہ کیا اور سپیشل ایجوکیشن سکول کا افتتاح کیا. سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد بھی ان کے ہمراہ تھے۔

سپیشل بچوں کے سکول کا افتتاح کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے کہا کہ سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے اور سماجی تنظیمیں اور مخیر حضرات تعلیم کے شعبے میں انتظامیہ کا بازو بنیں۔

انہوں نے کہا کہ پرائمری سکولوں میں اساتذہ کی کمی کیلئے مقامی کمیونٹی بھی آگے آئے۔ سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد نے بتایا کہ نئی بھرتی سے ٹیچرز کی کمی دور ہو جائے گی اور تعلیمی نظام میں بہتری آئے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پڑھے لکھے بیروزگار نوجوانوں کی خدمات مقامی سکولوں کیلئے حاصل کی جائیں۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.