پنجاب : تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں دو ماہ ہوں گی

لاہور (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ ) پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں دو ماہ ہوں گی ۔ محکمہ تعلیم نے تعلیمی سال میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تعلیمی سال 2022 کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق رواں تعلیمی سال 31 مارچ کی بجائے 31 مئی کو ختم ہو گا۔
نیا تعلیمی سال یکم اگست 2022 سے 31 مارچ 2023 تک ہو گا۔ بچوں کو گرمیوں کی چھٹیاں صرف 2 ماہ کے لیے دی جائیں گی۔