چیچہ وطنی : گورنمنٹ ہائی سکول ٹیچر نے گارڈ کی گن سے خودکشی کر لی

وقوعہ کے وقت اسکول کا سیکورٹی گارڈ نماز پڑھنے مسجد گیا ہوا تھا۔

چیچہ وطنی ( چیچہ وطنی نیوز – 8 دسمبر 2022 – ملک دلاور سلطان سے ) چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 8 گیارہ ایل کے گورنمنٹ ہائی سکول میں تعینات ٹیچر نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی ہے.

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول 8 گیارہ ایل چیچہ وطنی کے ای ایس ٹی ٹیچر فرخ گل مسیح نے اسکول کے سکیورٹی گارڈ کی گن سے اپنے سر پر گولی مار کر خود کشی کر لی ہے.

وقوعہ کے وقت اسکول کا سکیورٹی گارڈ نماز پڑھنے مسجد گیا ہوا تھا۔ تھانہ غازی آباد پولیس نے ابتدائی کاروائی کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی ہے.

خودکشی کی وجہ کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ ٹیچر کے والد کی وفات کینسر سے ہوئی تھی. اور خود ٹیچر بھی اپنے آپ کو اسی مرض کا شکار سمجھتا تھا اور مستقل ڈپریشن میں چلا گیا تھا. ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈپریشن ہی ان کی خودکشی کی وجہ بنی ہے.

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.